Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کا جونیر اسسٹنٹ گرفتار، ڈپٹی ڈائرکٹر کے خلاف بھی کارروائی

ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کا جونیر اسسٹنٹ گرفتار، ڈپٹی ڈائرکٹر کے خلاف بھی کارروائی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ایس ایس سی کے میمو رنڈم میں تبدیلی کے لیے رشوت کا مطالبہ کرنے والے ملازم کو محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے آج ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن میں برسر کار جونیر اسسٹنٹ کو 6 ہزار روپیوں کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور بتایا کہ اس دفتر کے ڈپٹی ڈائرکٹر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ چونکہ جونیر اسسٹنٹ کے بیان کے مطابق رشوت کی طلب کردہ 6 ہزار روپئے رقم میں ڈپٹی ڈائرکٹر کا بھی حصہ ہے چونکہ آج ڈپٹی ڈائرکٹر دفتر پر غیر حاضر تھا اس وجہ سے ان کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی ۔۔

TOPPOPULARRECENT