Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈائرکٹر انفورسمنٹ اکون سبھروال پر غیر ضروری مستعدی دکھانے کا الزام

ڈائرکٹر انفورسمنٹ اکون سبھروال پر غیر ضروری مستعدی دکھانے کا الزام

فلم انڈسٹری کو بدنام کیا جارہا ہے ، معروف فلم ڈائرکٹر رام گوپال ورما کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : مشہور فلم ڈائرکٹر رام گوپال ورما نے پھر ایک مرتبہ منشیات کے معاملے میں سرگرم رول ادا کرنے والے اکسائز انفورسمنٹ ڈائرکٹر اکون سبھروال پر غیر ضروری مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تلگو فلم انڈسٹری اور شہر حیدرآباد کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا ۔ ایک ایڈوکیٹ رنگا پرساد نے رام گوپال ورما کے خلاف رنگاریڈی کورٹ میں پٹیشن داخل کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ منشیات کیس میں تلگو فلم انڈسٹری کے 12 شخصیتوں کو نوٹس دینے اور ان سے پوچھ تاچھ کرنے پر پہلے اکون سبھروال کے خلاف ریمارکس کرنے والے فلم ڈائرکٹر رام گوپال ورما نے اپنے الفاظ واپس لے لئے تھے ۔ پھر ایک بار انہوں نے سوشیل میڈیا کے ’ فیس بک ‘ پر کئی پوسٹ کرتے ہوئے منشیات کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی اور اکسائز انفورسمنٹ کے ڈائرکٹر اکون سبھروال پر اوور ایکشن کرتے ہوئے حیدرآباد کے برانڈ نام اور تلگو فلم انڈسٹری کو رسوا کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ رام گوپال ورما نے کہا کہ ایس آئی ٹی کی تحقیقات سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر پر ممبئی کے عوام کو بہت زیادہ بھروسہ ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی کی ہر جگہ سے ستائش ہورہی ہے ۔ منشیات کا معاملہ منظر عام پر آنے اور تحقیقاتی ایجنسی کی حد سے زیادہ سرگرمی سے حیدرآباد کی بدنامی ہورہی ہے ۔ ایس آئی ٹی اپنی کارکردگی کا محاسبہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ساری فلم انڈسٹری کا منشیات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ پھر بھی ساری انڈسٹری کو مورد الزام ٹھہرانا کہاں کا انصاف ہے ۔ ڈرگس ریاکٹ کا پتہ چلانے اور اس کا خاتمہ کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کرنے والے اکسائز انفورسمنٹ کے ڈائرکٹر اکون سبھروال کی تائید میں مشہور فلم ڈائرکٹر کے خلاف شہر کے وکیل رنگا پرساد نے رنگاریڈی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT