Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈائرکٹر جنرل پولیس آندھرا پردیش کا آئندہ ماہ دورہ اسرائیل

ڈائرکٹر جنرل پولیس آندھرا پردیش کا آئندہ ماہ دورہ اسرائیل

حیدرآباد۔7۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس آندھراپردیش جے وی راموڈو آئندہ ماہ اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ حکومت آندھراپردیش نے ان کے دورہ اسرائیل کو منظوری دیدی ہے۔ پرنسپل سکریٹری حکومت آندھراپردیش راجیشور تیواری کے احکامات کے مطابق ڈائرکٹر جنرل پولیس آندھراپردیش 9 تا 12 نومبر تل ابیب اسرائیل میں منعقد ہونے والی بین الاقوام

حیدرآباد۔7۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر جنرل پولیس آندھراپردیش جے وی راموڈو آئندہ ماہ اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ حکومت آندھراپردیش نے ان کے دورہ اسرائیل کو منظوری دیدی ہے۔ پرنسپل سکریٹری حکومت آندھراپردیش راجیشور تیواری کے احکامات کے مطابق ڈائرکٹر جنرل پولیس آندھراپردیش 9 تا 12 نومبر تل ابیب اسرائیل میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ہوم لینڈ سکیوریٹی کے موضوع پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس اسرائیل میں منعقد ہورہی ہیں۔ کانفرنس سے شرکت کے سلسلہ میں ڈائرکٹر جنرل پولیس نے حکومت کو 2 اگست کو مکتوب روانہ کیا تھا جس میں شرکت کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ ڈائرکٹر جنرل پولیس کے دورہ اسرائیل کے اخراجات کی ڈی جی پی کے دفتر کے فنڈ سے کی جائے گی۔ ڈی جی پی آندھراپردیش کا مجوزہ دورہ اسرائیل حکومت ہند کی منظوری کے تابع ہوگا۔ بیرونی دورہ کے ایام کا شمار ڈیوٹی کے تحت ہوگا ۔ اسرائیل کے دورہ سے واپسی کے بعد ڈائرکٹر جنرل پولیس جی اے ڈی اور حکومت آندھراپردیش کو رپورٹ پیش کریں گے۔ مرکزی حکومت سے دورہ کی منظوری کے حصول کیلئے مکتوب روانہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT