Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / ڈائریکٹر محمود فاروقی کی رہائی کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں خارج

ڈائریکٹر محمود فاروقی کی رہائی کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں خارج

نئی دہلی19 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) غیر ملکی طالبہ کی مبینہ آبروریزی کے الزام میں فلم پیپلی لائیو کے معاون ڈائریکٹر محمود فاروقی کو بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کو بری کئے جانے کے فیصلہ کے خلاف داخل عرضی خارج کردی ہے۔ اس معاملہ میں سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ میں مداخلت نہیں کریں گے۔کولمبیا کی رہنے والی 30 سالہ متاثرہ لڑکی 2014 میں دہلی آئی تھی ، اسی دوران ان کی ملاقات فاروقی کے ساتھ ہوئی۔ الزامات کے مطابق فاروقی نے اس کو 28 مارچ 2015 کو سکھدیو وہار میں واقع اپنے گھر پر کھانا کیلئے مدعو کیا اور رات میں اس کی آبروریزی کی۔اس سلسلہ میں نیو فرینڈس کالونی تھانہ میں متاثرہ لڑکی نے شکایت درج کرائی اور ٹرایل کورٹ کے ذریعہ فاروقی کو سات سال قید کی سزاسنائی گئی۔ اس کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ بدلتے ہوئے فاروقی کوآبروریزی کے الزامات سے بری کردیا۔ فیصلہ سناتے ہوئے کورٹ نے انتہائی اہم تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر مرتبہ “نو “کا مطلب “نو “نہیں ہوتا۔ عدالت نے کہا کہ خاتون کا نو فاروقی کیلئے واضح نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT