Saturday , December 15 2018

ڈائیل 100 کا غلط استعمال نہ کرنے عوام کو مشورہ

نظام آباد :10؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کمشنر آف پولیس نظام آباد کارتیکیا نے بتایا ضلع نظام آباد میں ڈائیل 100 پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع نظام آباد میں10؍ڈسمبر 2017تا 9؍جنوری 2018 ضلع نظام آباد کے نظام آباد، آرمور، بودھن سب ڈیویژن کے علاقوں میں1131 فون کالس وصول کئے گئے۔ انہوں نے تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ باڈلی افینس49، حادثات سے متعلق326، پراپرٹی افینس18، خودکشی اور اقدام خودکشی48اور دیگر666، غلط کالس24وصول ہوئے ہیں۔ کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ ہر فون کالس پر 5 منٹ کے وقفہ میں یہاں پہنچ کر اقدامات کئے جارہے ہیں اور ڈائیل 100 سے صحیح طور پر استفادہ کرے۔غلط کالس کرنے کی صورت میں پولیس کو مشکلات کے علاوہ مستحق افراد کی مدد کرنے میں دشواری پیش آسکتی ہے لہذا عوام ڈائیل 100 کا صحیح طور پر استفادہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT