Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ڈائیل 100 کے تحت 3396 شکایات کی یکسوئی

ڈائیل 100 کے تحت 3396 شکایات کی یکسوئی

کریم نگر 16 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امن و امان سے جڑے مسائل کی یکسوئی کے لئے دیئے گئے ڈائیل 100خدمات نمبر کے تحت ماہ ڈسمبر میں 3396 شکایتوں کی بروقت یکسوئی کی گئی ضلع ایس پی شوا کمار نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی ۔ چوری ڈکیتی ڈرامے دھماکے سڑک حادثات،قتل ،اقدام قتل خودکشی گمشدگی ،اغواء ،عصمت ریزی ،گھریلو تشدد ،جہیز ہراسانی غیر سماجی سرگرمیوں وغیرہ کے بارے میںڈائیل 100 خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے۔ یکسوئی شدہ شکایات میں خواتین کے خلاف جرائم 500،گھریلو تشدد 187،1315 جائیداد تنازعات ،31 خودکشی و دیگر شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT