Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈائیٹ سیٹ نتائج ، 76317 امیدوار کامیاب

ڈائیٹ سیٹ نتائج ، 76317 امیدوار کامیاب

حیدرآباد ۔ 24 اگسٹ ۔ (سیاست نیوز) ریاست میں ٹیچرس ٹریننگ کورس میں داخلوں کیلئے جاریہ ماہ 9 اگست کو منعقدہ ’’ڈائیٹ سیٹ 2015 ‘‘ کے نتائج کا اعلان کیا گیا ۔ سکریٹریٹ میں آج ڈائیٹ سیٹ 2015 کے نتائج جاری کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر امور تعلیم ریاست تلنگانہ مسٹر کے سری ہری نے بتایا کہ منعقدہ ڈائیٹ سیٹ 2015 ء میں جملہ (1,05,382) طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ جن کے منجملہ (71317) طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح ڈائیٹ سیٹ 2015 کے نتائج کا اوسط (67.67) فیصد رہا ۔ مسٹر سری ہری نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں سرکاری و خانگی ڈائیٹ کالجس کی جملہ تعداد (268) پائی جاتی ہے اور ان (268) کالجس میں نشستوں کی تعداد صرف (14,500) ہزار ہے ۔ اور داخلوں کیلئے ماہ ستمبر کے پہلے ہفتہ میں باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا ۔ تلنگانہ میں (182) آدرش اسکول چل رہے ہیں اور ان اسکولس کے طلباء و طالبات کیلئے حکومت کی جانب سے (100) ہاسٹلس عمارتوں کی تعمیرہوئی ہے۔گراما جیوتی کے تحت ان ہاسٹل عمارتوں کا افتتاح ہوگا۔ ہاسٹل میں (10,000) طلباء کو رہائشی سہولتیں حاصل ہوں گی اور ہاسٹلس میں ماہ ستمبر سے داخلے دینے کے عمل کا آغاز کیا جائے گا ۔ انھوں نے ریاست کے سرکاری مدارس میں مخلوعہ جائیدادوں کی وجہ سے طلبا کی تعلیم کو متاثر نہ ہونے دینے کیلئے فی الفور ودیا والینٹرس کے تقررات عمل میں لانے کی چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے اجازت دی ہے اور ضلع کلکٹروں کی صدارت میں ضلع سطح پر کمپنیوں کا قیام عمل میں لاتے ہوئے ان کمیٹیوں کو ہی تقررات وغیرہ کے مکمل اختیارات و ذمہ داری دی گئی ہے اور اس سے متعلق بہت جلد رہنمایانہ خطوط حکومت کی جانب سے اضلاع کو روانہ کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سے قبل ہی ڈی ایس سی ٹسٹ منعقد کیا جائے گا ۔ اس موقع پر پرنسپال سکریٹری محکمہ تعلیم شریمتی رنجیو آر آچاریہ ، ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن مسٹر چرنجیو لو اور اڈیشنل ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن مسٹر گوپال ریڈی وغیرہ بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT