Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈائیٹ کالجس و بی ایڈ کالجس کے لیے راست تقررات کا خیر مقدم ، جی او کی اجرائی

ڈائیٹ کالجس و بی ایڈ کالجس کے لیے راست تقررات کا خیر مقدم ، جی او کی اجرائی

ریاست تلنگانہ ڈائیٹ و بی ایڈ کالجس لکچرس کی 70 فیصد ترقی کے ذریعہ پر کرنے کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : یوم تاسیس تلنگانہ حیدرآباد اردو ٹیچرس اسوسی ایشن جنرل سکریٹری نے حکومت کی جانب سے سرکاری حکم نامہ 72 مورخہ یکم جون 2016 جاری کیا گیا ۔ جس میں ڈائیٹ کالج بی ایڈ کالج لکچرس کے راست تقرر کے لیے جاری کئے گئے ۔ سرکاری حکم نامہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ 70 فیصد ترقی کے ذریعہ پر کیا جانا چاہئے تھا جس کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ جب کہ سرکاری مدارس کے لیے یونیفائیڈ سرویس رولس کے سلسلہ میں سپریم کورٹ کے حکم نامہ کے اجرائی کے باوجود حکومت تلنگانہ چند پنچایت راج اساتذہ تنظیموں کے دباو میں آکر سپریم کورٹ کے فیصلہ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ترقی تبادلے اور تقررات کا نہ کرنا تعجب کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں جناب محمد مسعود الدین احمد جنرل سکریٹری اردو ٹیچرس اسوسی ایشن نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا اور کہا کہ شہر حیدرآباد میں ضلع پریشد پنچایت راج آشرمس اسکولس نہیں ہے اس کے باوجود حیدرآباد شہر کے ترقی ، تبادلے اور تقررات کو روکنا سراسر نا انصافی ہے ۔ ترقی ، تبادلے اور تقررات کے لیے یونائٹیڈ سرویس رولس ایک گمبھیر مسئلہ ہے جو محکم تعلیم کا ایک ناسور ہے ۔ جس کی وجہ سے لاکھوں طلباء کی تعلیم متاثر ہورہی ہے اور ہزاروں اساتذہ ترقی سے محروم ہو کر وظیفہ پر سبکدوش ہوگئے جب کہ ایک عرصہ سے بی ایڈ ، ڈائیٹ کالجس میں لکچرس کی سینکڑوں جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ اس ضمن میں محمد مسعود الدین احمد نے حکومت تلنگانہ سے بارہا نمائندگی کی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق عمل آوری کی جائے ۔ اس ضمن میں عنقریب کو الیفائیڈ اساتذہ سے مشاورتی اجلاس طلب کیا جائے گا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT