Tuesday , December 11 2018

ڈالٹن گنج میں بی جے پی حامیوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

مدنی نگر ۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے آج بی جے پی کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا ‘ جب کہ وہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے روبرو ڈالٹن گنج اسمبلی حلقہ کے اُن کے پارٹی امیدوار منوج کمار سنگھ کی مدنی نگر میں گرفتاری کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ منوج کمار سنگھ کو مدنی نگر میں بغیر اجازت موٹر سیکل جلوس نکالنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ڈی سی پی اور ضلع ال

مدنی نگر ۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے آج بی جے پی کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا ‘ جب کہ وہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے روبرو ڈالٹن گنج اسمبلی حلقہ کے اُن کے پارٹی امیدوار منوج کمار سنگھ کی مدنی نگر میں گرفتاری کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ منوج کمار سنگھ کو مدنی نگر میں بغیر اجازت موٹر سیکل جلوس نکالنے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ڈی سی پی اور ضلع الیکشن آفیسر کے این جھا منوج کمار سنگھ کی زیرقیادت موٹر سیکل جلوس کے پاس پہنچ کر اُسے روک دیا تھا جس پر دونوں کے درمیان زبانی تکرار ہوئی اور منوج کمار سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا ۔کیونکہ انہوں نے جھاپر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اُن کے باڈی گارڈس نے انہیں روک دیا تھا اور حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کردیا تھا ۔ کے این جھا نے کہا کہ منوج کمار سنگھ کے پاس جلوس نکالنے کا اجازت نامہ نہیں تھا ۔ منوج کمار سنگھ کے حامی پولیس اسٹیشن کے روبرو دھرنا دینے لگے ۔ پولیس نے انہیں دھرنا ختم کرنے کی ترغیب دی لیکن ناکام رہنے پر لاٹھی چارج کیا ۔ ضلع ایس پی میورپٹیل نے احتجاجیوں کو نظم وضبط میں خلل اندازی کے خلاف سخت انتباہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT