Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈاکرا گروپ لون کی اجرائی میں تاخیر سے مشکلات

ڈاکرا گروپ لون کی اجرائی میں تاخیر سے مشکلات

سرپور ٹاؤن 11 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد برانچ سرپور ٹاؤن میں روزانہ ڈاکرا خواتین گروپ لون کی منظوری اور اجرائی میں تاخیر اور لاپرواہی کرنے کی کچھ مقامی لوگوں نے رکن اسمبلی کونیرو کونپا کے دورہ سرپور ٹاؤن کے موقع پر بینک عہدیداروں کی شکایت کی۔ مقامی لوگوں کی بینک ملازمین کی لون کی اجرائی میں تاخیر کرنے کی شکایت پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے مقامی سرپنچ سید جعفر حسین اور زیڈ پی ٹی سی رام نائک کو ہدایت دینے پر دونوں قائدین نے ایس بی ایچ پہونچ کر بینک ملازمین اور بینک منیجر سے ڈاکرا خواتین گروپس کی اجرائی میں تاخیر کی وجہ دریافت کی اور لون کی اجرائی اور تاخیر پر بینک ملازمین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج شام 7 بجے سے دوپہر سے خواتین چھوٹے چھوٹے بچوں کے ہمراہ بینک میں لون کی اجرائی اور تصدیق کے لئے انتظار کررہے ہیں۔ اس لئے بغیر کسی تاخیر کے ساتھ ڈاکرا خواتین گروپ لون کی اجرائی کا انتباہ دیا گیا اور لون کی اجرائی عمل میں نہیں آئی تو احتجاجی دھرنا منعقد کرنے کا انتباہ دیا گیا۔ تقریباً آدھا گھنٹہ تک میجر گرام پنچایت سرپنچ سید جعفر حسین اور زیڈ پی ٹی سی رام نائک اور بینک ملازمین دونوں میں لفظی تکرار ہوئی۔ اتنے میں سب انسپکٹر پولیس راج راؤ نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں کو سمجھا کر قابو میں کیا اور مسئلہ کی یکسوئی کردی۔

TOPPOPULARRECENT