Tuesday , December 18 2018

ڈاکٹرسید محمد حمید الدین شرفی کا لکچر

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک کے زیر اہتمام یکشنبہ 11 فروری کو منعقد شدنی 1289 ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح 8-30 بجے ’’ایوان تاج العرفاءؒ حمیدآباد‘‘ واقع شرفی چمن سبزی منڈی اور دوسرا سیشن 11-30 بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی ، مالا کنٹہ روڈ، روبرو معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائریکٹر آئی ہرک ایک آیت جلیلہ کے تفسیری، ایک حدیث شریف کے تشریحی مواد کی پیشکشی کے بعد پہلے سیشن میں سیرت طیبہ کے تسلسل میں واقعات مابعد ہجرت مقدسہ اور دوسرے سیشن میں ایک مہاجر ایک انصاری سلسلہ کے تحت صحابی رسول اللہ ؐحضرت ضحاک بن سفیان ؓ کے احوال شریف پیش کریں گے ۔ مولانا مفتی سید محمد سیف الدین قادری حاکم حمیدی معاون ڈائریکٹر آئی ہرک ایک فقہی مسئلہ کا توضیحی مطالعاتی مواد پیش کریں گے ۔ آئی ہرک انگلش لکچر سیریز کے ضمن میں پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری حمیدی جائنٹ ڈائریکٹر آئی ہرک کا بہ عنوان ’سیرت طیبہؐ ‘ 1021واں سلسلہ وار لکچر ہوگا۔۔

TOPPOPULARRECENT