Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹرس مریضوں کے غیر ضروری آپریشن نہ کریں

ڈاکٹرس مریضوں کے غیر ضروری آپریشن نہ کریں

غریب مریضوں کی دیکھ بھال پر زور، وزیر صحت کا خطاب
حیدرآباد 13 اگسٹ (سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر کے لکشما ریڈی نے ڈاکٹرس کو مشورہ دیا کہ وہ غیر ضروری آپریشن کرنے سے گریز کریں۔ صرف ناگزیر حالت میں ہی سرجری کی جائے۔ وزیر صحت کل گاندھی ہاسپٹل میں اسوسی ایشن آف فزیشنس کی دو روزہ کانفرنس سے افتتاحی خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے سرکاری دواخانوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرس سے کہاکہ وہ پوری لگن کے ساتھ غریبوں کا علاج کریں۔ وزیر صحت نے ڈیوٹی ڈاکٹرس پر حملوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ ایسے واقعات کا اعادہ روکنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ لکشما ریڈی نے کہاکہ سرکاری دواخانوں میں علاج کی سہولتیں بہتر ہونے کے ساتھ سرکاری دواخانہ سے رجوع ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہاکہ سرکاری دواخانوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT