Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹرس کی لاپرواہی پر طالب علم کی موت ، رشتہ داروں کا نعش کے ساتھ احتجاج

ڈاکٹرس کی لاپرواہی پر طالب علم کی موت ، رشتہ داروں کا نعش کے ساتھ احتجاج

حیدرآباد 12جون (یواین آئی )شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ اپل میں ایک پرائیویٹ اسپتال کے ڈاکٹرس کی لاپرواہی پر طالب علم کی موت کا الزام لگاتے ہوئے اس کے رشتہ داروں نے نعش کے ساتھ احتجاج کیا اور اس واقعہ کیلئے ذمہ دار ڈاکٹرس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ ضلع ورنگل کے رگھوناتھ پلی منڈل کے کوڈورو علاقہ کے سرپنچ گٹیا کے بیٹے چینیا کو ڈینگو بخار پر اس اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ وہ گزشتہ دس دنوں سے اس اسپتال میں زیر علاج تھا ۔ اس کے رشتہ داروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کل اسے گلے کے آپریشن کیلئے لے جایا گیا تاہم آپریشن کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ انہوں نے ڈاکٹرس پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے اسپتال میں اس کی لاش کے ساتھ دھرنا دیا ۔

TOPPOPULARRECENT