Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر آمنہ آفرین کو یو جی سی پوسٹ ڈاکٹورل فیلو شپ

ڈاکٹر آمنہ آفرین کو یو جی سی پوسٹ ڈاکٹورل فیلو شپ

حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( راست ) : ڈاکٹر آمنہ آفرین کو یو جی سی پوسٹ ڈاکٹورل فیلو شپ برائے خواتین 2015-16 کے اردو زبان و ادب کے زمرے کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔ جس کی میعاد پانچ برس ہے ۔ ڈاکٹر آمنہ نے یونیورسٹی آف حیدرآباد سے ایم اے ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ انہیں ایم اے میں گولڈ میڈل حاصل ہوا تھا ۔ ان کا ایم فل کا مقالہ ’ اردو میں منی افسانہ ‘ آندھرا پردیش اردو اکیڈیمی کے جزوی مالی تعاون سے 2009 میں اور پی ایچ ڈی کا مقالہ ’ اردو میں تجریدی افسانہ ‘ تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے جزوی مالی تعاون سے 2015 میں زیور طباعت سے آراستہ ہوا ۔ انہوں نے اپنے یہ دونوں تحقیقی مقالے پروفیسر مظفر شہ میری ، صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد کی نگرانی میں تحریر کیے تھے ۔ ڈاکٹر آمنہ آفرین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ جنوبی ہند کی پہلی اسکالر ہیں جنہیں اردو زبان و ادب کے زمرے میں یو جی سی ، پوسٹ ڈاکٹورل فیلو شپ برائے خواتین حاصل ہوئی ہے ۔ اس اعزاز کے ملنے پر والدین اور اساتذہ کرام نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT