Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر اعجاز احمد کو آرتھو میں تیسرا مقام، جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں تہنیت

ڈاکٹر اعجاز احمد کو آرتھو میں تیسرا مقام، جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں تہنیت

الحاج محمد ظہیرالدین کے فرزندوں کے شاندار تعلیمی مظاہرہ پر مبارکباد کی پیشکش
حیدرآباد ۔ 21 نومبر (سیاست نیوز) الحاج محمد ظہیرالدین مؤظف موٹر وہیکل انسپکٹر کے فرزندان جنہوں نے تعلیمی میدان میں شاندار مظاہرہ کیا، آج جناب زاہد علی خان مدیر روزنامہ سیاست سے ملاقات کی۔ جناب محمد ظہیرالدین کے تیسرے فرزند مسٹر ڈاکٹر محمد اعجاز الدین، ایم ایس آرتھو جنہوں نے ریاست میں تیسرا مقام حاصل کیا، مدیرسیاست نے بے پناہ مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز احمد ایم ایس آرتھو کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں تقرر پر پھول کا گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے جناب محمد ظہیرالدین کو مبارکباد پیش کی جن کے لڑکے ڈاکٹر محمد انصارالدین نے بھی ڈاکٹری کی تعلیم تعلیم مکمل کی جبکہ اور دونوں لڑکے محمد منہاج الدین (بی ای ایم بی اے) محمد وہاج الدین نے (بی ای ایم ایس) کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ نسل نو کو چاہئے کہ وہ تعلیمی میدان میں جدوجہد کرے اور سرپرستوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے نونہالوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کریں کیونکہ تعلیم یافتہ نسل ہی تربیت یافتہ معاشرہ تشکیل دے سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT