Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / ڈاکٹر امبیڈکر کا لندن میں واقع سابقہ مکان برائے فروخت

ڈاکٹر امبیڈکر کا لندن میں واقع سابقہ مکان برائے فروخت

حکومت مہاراشٹرا سے 40 کروڑ روپئے ادا کر کے مکان خریدنے کانگریس لیڈر کی اپیل

حکومت مہاراشٹرا سے 40 کروڑ روپئے ادا کر کے مکان خریدنے کانگریس لیڈر کی اپیل
ممبئی ۔ 12 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس کے ایک وزیر نے مہاراشٹرا حکومت سے خواہش کی ہے کہ 1920 ء کے دہے میں بابا صاحب امبیڈکر نے لندن کے جس مکان میں سکونت اختیار کی تھی اس مکان کی تحویل کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے ۔ یاد رہے کہ لندن کے کنگ ہنری روڈ پر مذکورہ جائیداد 2050 مربع فیٹ پر محیط ہے جس کی قیمت 40 کروڑ روپئے تک ہوسکتی ہے ۔ ریاستی وزیر برائے واٹر کنزرویشن نتن راوت نے یہ بات بتائی جو ناگپور کے ایک دلت لیڈر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مذکورہ مکان کی نیلامی کا نوٹس دیکھنے کا اتفاق ہوا اور انہوں نے فوری طور پر ریاستی حکومت کو اس کے بارے میں مطلع کرنا ضروری سمجھا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات منعقد شدنی ہیں اور انتخابات سے کچھ عرصہ قبل ہی

اس معاملہ کو اٹھا کر وہ کوئی سیاست نہیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت سماجی انصاف نے اس بارے میں اپنا تحریری تیقن دیا ہے جب کہ وزیر اعلی بھی ڈاکٹر امبیڈکر کے مکان کی تحویل کے لیے سنجیدہ ہیں ۔ ہمیں ایک موقع ملا ہے کہ ہم لندن میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر کے سابقہ مکان کو حاصل کرسکیں ۔ لینڈ لارڈ نے اس سلسلہ میں اشتہار بھی شائع کروایا ہے جہاں اس نے مکان کو ’ برائے فروخت ‘ بتایا ہے ۔ یہ ایک تاریخی مکان ہے جہاں امبیڈکر نے 1920-21 کے دوران قیام کیا تھا کیوں کہ وہ لندن اسکول آف اکنامکس کے طالب علم تھے ۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن آف امبیڈکرائٹس اینڈ بدھسٹ آرگنائزیشن (FABO) یو کے نے مرکزی اور مہاراشٹرا حکومت کو مکتوب تحریر کیا جہاں انہیں مطلع کیا گیا کہ مذکورہ مکان 40 کروڑ روپئے میں فروخت ہونے والا ہے چونکہ میں ( راوت ) امبیڈکرائٹ اسوسی ایشن سے وابستہ ہوں لہذا انہوں نے مجھ سے رابطہ کرنا ضروری سمجھا اور کہا کہ اس سلسلہ میں مرکزی اور ریاستی حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر امبیڈکر کے سابقہ مکان کو خرید لیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT