Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / ڈاکٹر امبیڈکر کا یوم پیدائش مودی ، سونیا گاندھی کا خراج

ڈاکٹر امبیڈکر کا یوم پیدائش مودی ، سونیا گاندھی کا خراج

نئی دہلی 14اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے آئین کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 126ویں یوم پیدائش پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔مودی نے کہاکہ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر قاابل ا حترام باباصاحب کو نمن۔ جے بھیم۔کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بھی امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انھوں نے اپنے پیام میں کہاکہ ہندوستان کو ایک قوم بنانے میں ان کی شراکت ہمیشہ ناقابل تردید رہے گی ۔

صحت مند اور آلودگی سے پاک دہلی کی تعمیر ہمارا مقصد: یوگیندر
نئی دہلی 14اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سوراج انڈیا نے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ماحولیات کو اہمیت دیتے ہوئے قومی راجدھانی کو ڑے کچرے ، وبائی بیماریوں اور آلودگی سے پاک بنانے کا وعدہ کیا ہے ۔سوراج انڈیا کے سربراہ یوگیندر یادو نے 23 اپریل کو ہونے والے دہلی کے تینوں کارپوریشنوں کے لئے آج انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ شروع سے ہی انتخابی حکمت عملی طے کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کا خواب صحت مند دہلی کی تعمیر کرنا ہے اور اقتدار میں آنے پر اس پر خاص طور سے زور رہے گا۔مسٹر یادو نے دعوی کیا کہ سوراج انڈیا پہلی پارٹی ہے جس نے کارپوریشن انتخابات کیلئے امیدواروں کا انتخاب عوامی عمل کے تحت کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے قومی ترجمان انوپم، شالنی مالویہ، ابھک شاہ اورکے پی سنگھ کے علاوہ دیگر رہنما موجود تھے ۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT