Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر امبیڈکر کو تلنگانہ بار کونسل کا خراج

ڈاکٹر امبیڈکر کو تلنگانہ بار کونسل کا خراج

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ریاستی بار کونسل تلنگانہ و اے پی اور آندھرا پردیش ایڈوکیٹس اسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے 125 ویں یوم پیدائش تقاریب کا آج ہائی کورٹ تلنگانہ و اے پی کے احاطہ میں انعقاد عمل میں لایا ۔ اے نرسمہا ریڈی صدر نشین بار کونسل نے تقریب کی صدارت کی ۔ جسٹس جی چندریا نے بحیثیت مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی جب کہ جسٹس رمیش رنگاناتھن اور جسٹس اے وی سیشا سائی اس تقریب کے مہمانان اعزازی تھے ۔ جی موہن راؤ ، صدر تلنگانہ ہائی کورٹ ایڈوکیٹس اسوسی ایشن ، پی وینکٹیشورلو صدر اے پی ہائی کورٹ ایڈوکیٹس اسوسی ایشن ، رامچندر راؤ ، رکن بار کونسل انڈیا و ایم ایل سی ، پرکاش ریڈی ایڈوکیٹ ، وکلاء ، قانون داں نے اس تقریب میں شرکت کی ۔ مہمان مقررین ڈاکٹر امبیڈکر کی بحیثیت سماجی جہدکار اور معمار دستور خدمات کو یادگار بنایا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصاویر کی نمائش کی گئی ۔ اور ڈاکٹر امبیڈکر پر مضامین تحریر کرنے والے وکلاء کو انعامات پیش کئے گئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT