Tuesday , December 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت

ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت

اوٹکور ۔14 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ا اوٹکور کے پرانے بس اسٹانڈ پر واقع ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش پر مجسمہ امبیڈکر کو دودھ سے نہلا کر کثرت سے گلپوشی اور خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر پوراٹا سمیتی امبیڈکر یوجنا پریسڈنٹ ملیش اور سرپنچ بھاسکر ، ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی زیڈ پی ٹی سی ممبر ، بھرت کمار ، بال ریڈی ، نرسمہلو ، ہنمتو ، لکشمن ، اروند کمار سابق رکن زیڈ پی ٹی سی کے علاوہ اوٹکور کے تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے ڈاکٹر پی آر امبیڈکر کے خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ دھوپ سے بچنے کیلئے شامیانے لگوائے گئے تھے ۔ چھلچھلاتی دھوپ کے پیش نظر ہر طرف ٹھنڈے پانی اور شربت کا نظم کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT