Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر امبیڈکر کو چیف منسٹر چندر شیکھر راو کا خراج عقیدت

ڈاکٹر امبیڈکر کو چیف منسٹر چندر شیکھر راو کا خراج عقیدت

حیدرآباد 6 ڈسمبر ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے آج دستور ہند کے معمار ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ڈاکٹر امبیڈکر کی 59 ویں برسی کے موقع پر چیف منسٹر نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت کو ساری دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے اور یہ دستور ہند کی وجہ سے ہی ہے ۔ چندر شیکھر راو نے ایس سی ‘ ایس ٹی طبقات اور پچھڑے طبقات کیلئے ڈاکٹر امبیڈکر کی خدمات کی یاد دہانی کروائی ۔

TOPPOPULARRECENT