Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ڈاکٹر امبیڈکر کے اصولوں کو اپنانے کا مشورہ

ڈاکٹر امبیڈکر کے اصولوں کو اپنانے کا مشورہ

کاغذ نگر۔/12 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر سے 50 کیلو میٹر کی دوری پر واقع پنچکل پیٹ منڈل مستقر میں بدھ مت سماج اور دلتوں میں اتحاد پیدا کرنے کیلئے تین روزہ بدھ مت سماج سے متعلق تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا اور 11جنوری کو پروگرم کا اختتام عمل میں آیا۔ اس اختتامی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوترے راجہ رتن امبیڈکر اور بودھ سماج اسٹیٹ صدر آر سری ہری اور مشہور شاعر مادھو باوالکر نے شرکت کی۔ اس موقع پر بودھ سماج کے قومی صدر بھارتیہ بودھ سماج مہاراجہ رتن امبیڈکر نے کہا کہ تمام دلت ڈاکٹر امبیڈکر کے بتائے ہوئے اصولوں پر زندگی گذاریں تو ترقی ممکن ہے کیونکہ دلتوں کی ترقی کیلئے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے قانون کے ذریعہ تحفظات دیتے ہوئے دلتوں کا کافی فائدہ ہورہا ہے۔اس لئے بودھ سماج کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے تمام دلتوں کو ایک پلیٹ فارم کے تحت مسائل کی یکسوئی کرلینے کا دلتوں کو مشورہ دیا گیا۔ اس موقع پر بودھ سماج اور دلتوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT