Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / ڈاکٹر امبیڈ کر کو سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کا خراج عقیدت

ڈاکٹر امبیڈ کر کو سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کا خراج عقیدت

نئی دہلی۔/14اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی 124 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنے ٹوئٹر پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ایک نئے ہندوستان کی تعمیر

نئی دہلی۔/14اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی 124 ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنے ٹوئٹر پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کیلئے ہم عہد کریں جس کا خواب امبیڈکر نے دیکھا تھا۔ عظیم سماجی مصلح ڈاکٹر امبیڈکر 14اپریل 1981ء میں مدھیہ پردیش کے مہو میں پیدا ہوئے تھے اور اپنی زندگی سماج کے دبے کچلے طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کردی تھی۔ اس موقع پر آج ملک بھر میں مختلف پروگرامس منعقد کئے گئے۔ دستور ساز کمیکٹی رکن کی حیثیت سے امبیڈکر نے عوام کے شہری حقوق کے تحفظ کیلئے دستوری ضمانت فراہم کی تھی جس میں مذہبی آزادی، چھوت چھات کا خاتمہ، امتیازات کی تمام اشکال کا انسداد شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT