Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر آمنہ تحسین کو ’’قرۃ العین حیدر‘‘ ایوارڈ

ڈاکٹر آمنہ تحسین کو ’’قرۃ العین حیدر‘‘ ایوارڈ

حیدر آباد، 6؍جنوری (پریس نوٹ) ڈاکٹر آمنہ تحسین، اسسٹنٹ پروفیسر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو با وقار ’’قرۃ العین حیدر ایوارڈ - 2014‘‘ ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔ اردو زبان، ادب اور تحقیق کے شعبہ میں نمایاں خدمات کے اعتراف کے طور پر یہ ایوارڈ شعبۂ عربی، فارسی و اردو ، یونیورسٹی آف مدراس کی جانب سے 30؍ دسمبر 2014ء کو منعقدہ کانفر

حیدر آباد، 6؍جنوری (پریس نوٹ) ڈاکٹر آمنہ تحسین، اسسٹنٹ پروفیسر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو با وقار ’’قرۃ العین حیدر ایوارڈ – 2014‘‘ ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔ اردو زبان، ادب اور تحقیق کے شعبہ میں نمایاں خدمات کے اعتراف کے طور پر یہ ایوارڈ شعبۂ عربی، فارسی و اردو ، یونیورسٹی آف مدراس کی جانب سے 30؍ دسمبر 2014ء کو منعقدہ کانفرنس کے دوران تاملناڈو اردو پبلیکیشنز کے تعاون سے دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر آمنہ تحسین کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ بھی حاصل ہوا ہے اور ان کی کتابوں ’’تانیثی فکر کی جہات‘‘، ’’مطالعاتِ نسواں‘‘ اور ’’حیدرآباد میں اردو ادب کی تحقیق‘‘ کو بھی انعامات حاصل ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT