Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈاکٹر اکرم اور افضل کا شاندار مظاہرہ حیدرآباد پینتھرس کی کامیابی

ڈاکٹر اکرم اور افضل کا شاندار مظاہرہ حیدرآباد پینتھرس کی کامیابی

حیدرآباد ، 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایچ سی اے کے زیراہتمام A-7 میچ میں ڈاکٹر اکرم علی اور افضل میمن کے بیاٹ اور گیند سے عمدہ مظاہرے کے بل بوتے پر حیدرآباد پینتھرس نے سینٹ سائی کے خلاف کم اسکور والے مقابلے میں 55 رنز کی جیت درج کرائی۔ اتوار کو ڈینل ۔ 2 گراؤنڈ پر پینتھرس ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن سوائے اکرم کوئی بیٹسمن وکٹ پر جم کر نہیں کھیل پایا۔ سات نمبر پر برہان نے 24 رنز بنائے اور پوری ٹیم 27 اوورز میں 133 پر سمٹ گئی۔ تاہم سینٹ سائی کی بیٹنگ مزید خراب ہوئی جبکہ افضل نے انھیں سنبھلنے نہ دیا۔ انھوں نے 5/20 کے اعداد و شمار درج کرائے اور سینٹ سائی کی ٹیم 18.4 اوورز میں 68 پر ڈھیر ہوگئی۔ پینتھرس ٹیم کو 5 پوائنٹس ملے۔

TOPPOPULARRECENT