Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ پر کونسلرس کا سہ روزہ ٹریننگ پروگرام کا آغاز

ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ پر کونسلرس کا سہ روزہ ٹریننگ پروگرام کا آغاز

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : ڈاکٹر ایم سی آر ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد میں میونسپل کارپوریشن آف چندی گڑھ کے منتخب نمائندوں کا 24 تا 26 اکٹوبر سہ روزہ ٹریننگ پروگرام کا آغاز ہوا ۔ اس پروگرام میں میونسپل کارپوریشن آف چندی گڑھ کے مئیر ، سینئیر ڈپٹی مئیر ، سابق مئیر اور کونسلرس شرکت کررہے ہیں ۔ ونود کے اگروال ، آئی اے ایس ، ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایم سی آر ، ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ نے منتخب نمائندوں کے ساتھ ایک انٹریکٹیو سیشن میں کہا کہ اربنائزیشن میں اصافہ سے شہری علاقوں میں پہلے سے موجود مسائل میں اور اضافہ ہوا ہے ۔ مئیر ارون سوڈ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن آف چندی گڑھ کی جانب سے شروع کردہ اختراعی اقدامات ملک میں دوسرے میونسپل کارپوریشنس کے لیے تحریک کا باعث اور مثالی نمونہ ہوسکتے ہیں ۔ اربن ایشیوز ، چیالنجس ، اصلاحات اور بیسٹ پراکٹسیس پر کلاس روم ان یٹس کے علاوہ چندی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے منتخب نمائندوں کو حیدرآباد میٹرو ریل لمٹیڈ ، جواہر نگر سالڈویسٹ مینجمنٹ پراجکٹ اور می سیوا سنٹرس کو لے جایا جائے گا ۔ وہ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی ، کمشنر ، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ایک انٹریکٹیو سیشن میں بھی حصہ لیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT