Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو آئیڈیل بنانے طلبہ کو پریم سنگھ راتھوڑ کا مشورہ

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو آئیڈیل بنانے طلبہ کو پریم سنگھ راتھوڑ کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : پریم سنگھ راتھوڑ ، چیرمین موسی ریور ڈیولپمنٹ فنڈ نے آج کہا کہ سابق صدر جمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام ایک عظیم سائنس داں تھے لیکن انہوں نے نہایت سادہ زندگی گذاری ۔ میڈیا کونسل فار پیس اینڈ سولیڈاریٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام یہاں سندریا وگنان کیندرم پر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام پر منعقدہ ایک سمینار سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر جمہوریہ ملک کے نوجوانوں اور طلبہ میں بہت مقبول تھے اور انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اچھے سائنس داں اور اچھے انسان بننے پر توجہ دیں اور ملک کی ترقی کے لیے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے نظریات کو اپنائیں ۔ اس سمینار سے محمد کاظم علی خاں صدر امبیڈکر نیشنل کانگریس اور صنعت کار سیلیش اگروال نے بھی مخاطب کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT