Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے ڈگری کورسیس میں داخلے

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے ڈگری کورسیس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے ڈگری کورسیس ( بی اے ، بی کام ، بی ایس سی ) کے سال اول میں تعلیمی سال 2015-16 کے لیے داخلے کھلے ہیں۔ انٹر میڈیٹ ، آئی ٹی آئی ، پالی ٹیکنیک اور دیگر مماثل انٹرمیڈیٹ کورسیس اور ڈاکٹر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کئے گئے اہلیتی ٹسٹ میں کامیاب امیدوار اس کے لیے اہل ہیں ۔ داخلوں کے لیے آخری تاریخ میں دیرینہ فیس کے ساتھ 17 اکٹوبر تک توسیع کی گئی ہے ۔ داخلہ اور دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی اسٹڈی سنٹر نمبر ۔ 129 ویویکانندا ، گورنمنٹ کالج ، ودیا نگر ، حیدرآباد ۔ فون نمبر 040-20057557 ) سے ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT