Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر توفیق انصاری احمد (امریکہ) کے تصانیف کی رسم اجراء تقریب

ڈاکٹر توفیق انصاری احمد (امریکہ) کے تصانیف کی رسم اجراء تقریب

حیدرآباد۔ 23 اکتوبر (راست) اسپیس اُردو اکیڈیمی آف امریکہ اور انجمن قلمکاران اُردو حیدرآباد کے زیراہتمام بصدارت پروفیسر ایس اے شکور سیکریٹری تلنگانہ اُردو اکیڈیمی استادِ سخن شمالی امریکہ، ڈاکٹر توفیق انصاری احمد کے دو انوکھے مجموعہ اور ادارادت اور دشت تمنا کی رونمائی 29 اکتوبر کو اُردو مسکن موتی گلی میں بدست مفتی محمد عظیم الدین اور بدست پروفیسر احمد اللہ خاں عمل میں آئے گا۔ خطبہ استقبالیہ جناب اسلم فرشوری اور تہنیتی نظمیں جناب انور سلیم اور ڈاکٹر رؤف خیر پیش کریں گے جبکہ پروفیسر احمد اللہ خاں، پروفیسر اشرف رفیع، پروفیسر میر تراب علی یداللہی اور جناب خواجہ کمال الدین تبصرہ کریں گے۔ ڈاکٹر توفیق انصاری احمد اپنی بات پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔ آرگنائزر مسٹر یوسف قادری مصنف ورلڈ بگ بک نے اس تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ رسم رونمائی کے بعد مشاعرہ ہوگا جس میں امریکہ، کینیڈا، لندن کے علاوہ شہر حیدرآباد کے بین الاقوامی شعراء اور سرکردہ شخصیات شریک ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT