Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کو مبارکباد

ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کو مبارکباد

ظہیرآباد۔ 4 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس قائد جناب محمد ماجد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں ڈاکٹر جے گیتا ریڈی رکن اسمبلی ظہیرآباد کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا بحیثیت صدرنشین منتخب کئے جانے پر پُرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کا یہ ایک تاریخ ساز فیصلہ ہے جس کے ذریعہ ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرگیتا ریڈی ایک سینئر کانگریس قائد ہیں جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے ہمیشہ اپنے حلقہ انتخاب کی ترقی، نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کے مواقع کی فراہمی کے علاوہ سماج کے ہر طبقہ کی فلاح و بہبود کے اقدامات میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT