Thursday , November 15 2018
Home / دنیا / ڈاکٹر ذاکر نائک کا حکومت ملائشیا سے اظہارتشکر

ڈاکٹر ذاکر نائک کا حکومت ملائشیا سے اظہارتشکر

کوالالمپور، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اپنی اشتعال انگیز تقاریر کی وجہ سے تنازعات میں رہنے والے مسلم مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک نے حکومت ہند کے حوالہ نہ کرنے کے لئے ملائشیا حکومت کاشکریہ ادا کیا ہے اور حکومت ہندوستان کی جم کر تنقید کی ہے ۔ملائشیائی اخبار ‘دی اسٹریٹ ٹائمز ‘نے نائک کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ میرے خلاف کوئی بھی ثبوت جمع کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے حکومت ہند نے کچھ ایسی ویڈیو کلپس اور سیاق و سباق سے باہر کہی گئی باتوں کا سہارا لیا تاکہ مجھے دہشت گرد، اشتعال انگیز تقریر کرنے والااور منی لانڈرنگ کا مجرم ٹھہرایا جا سکے ۔ذاکرنائک نے یہ دعوی بھی کیا کہ جو کوئی بھی بیان ہندوستانی حکومت میرا کہہ رہی ہے اور جسے انسانیت کے خلاف کہہ رہی ہے وہ سچ نہیں ہے اور ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے ۔ذاکر نائک نے ملائشیا حکومت کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس فیصلے سے میرا ایمان یہاں کی عدلیہ اور حکومت کے تئیں کافی مضبوط ہوا ہے اور یہ اس کا کثیر التنوع ہونے کا ثبوت ہے ۔میں کبھی ایسا کوئی کام نہیں کروں گا جس سے ملائشیا کے قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہو یا جس سے کوئی عدم توازن پیدا ہوتا ہو۔قابل غور ہے کہ ملائشیاکے وزیر اعظم مہاتر محمد نے گزشتہ ہفتے یہ کہہ کر نائک کو ہندوستان کے حوالہ کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ جب تک وہ ملائشیا حکومت کے لئے کوئی مشکل کھڑی نہیں کر رہا ہے ،اس وقت تک ان کوحوالہ نہیں کیا جائے گا، کیونکہ ان کو ملائشیا کی شہریت حاصل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT