Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / ڈاکٹر ذاکر نائک کی آن لائن تقاریر ہٹادینے کیلئے کارروائی شروع

ڈاکٹر ذاکر نائک کی آن لائن تقاریر ہٹادینے کیلئے کارروائی شروع

ممبئی۔21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی تحقیقاتی ادارہ (این آئی اے) نے آج ممنوعہ اسلامک ریسرچ فائونڈیشن کے آن لائین مشتملات بشمول ڈاکٹر ذاکر نائک کی پیشہ اشتعال انگیز تقاریر کو ہٹادینے کی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ فائونڈیشن کے دفاتر میں دھاوئوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ این آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات میں ممنوعہ تنظیم کے خلاف کارروائی بشمول آن لائین سرگرمیوں پر تحدیدات  کی ضرورت ہے۔ مرکمی حکومت کی جانب سے آئی آر ایف کے خلاف 5 سال تک پابندی کے اعلان کے بعد حکام نے اس کے ویب سائٹ کو بھی بند کردیا ہے اور اب آن لائین مواد جو کہ انٹرنیٹ، سماجی میڈیا پر دستیاب ہے حذف کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ علاوہ ازیں آج بھی ہارمونی میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ کے احاطہ کی تلاشی لی گئی جہاں سے پیس ٹی وی کا پروگرام شروع کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT