Saturday , May 26 2018
Home / ہندوستان / ڈاکٹر ذاکر نائک کی تحویل کا قانونی عمل مکمل

ڈاکٹر ذاکر نائک کی تحویل کا قانونی عمل مکمل

نئی دہلی۔9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کی حوالگی کے لیے ملیشیاء سے رجوع ہونے قانونی عمل تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور جیسے ہی یہ کام پورا ہوجائے گا، سرکاری طور پر حوالگی کی درخواست کی جائے گی۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہ بات بتائی۔ ڈاکٹر ذاکر نائک پر این آئی اے نے نوجوانوں کو شدت پسندی کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے معاملات میں دیگر حکومتوں سے مدد کے لیے قانونی مرحلہ سے گزرنا ہوتا ہے۔ ہم یہ کام تقریباً مکمل کرچکے ہیں اور بہت جلد حکومت ملیشیاء سے حوالگی کی درخواست کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائک نے ملیشیاء میں 5 سال قبل مستقل سکونت حاصل کرنے کے بعد وہیں قیام کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT