Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اسکول کو ابوعاصم اعظمی نے حاصل کرلیا

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اسکول کو ابوعاصم اعظمی نے حاصل کرلیا

ممبئی۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ممنوعہ تنظیم اسلامک ریسرچ فاونڈیشن (آئی آر ایف) کی جانب سے چلائے جارہے اسلامک انٹرنیشنل اسکول کو سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کے ٹرسٹ نے حاصل کرلیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بارے میں جاری تنازعہ کے بعد تقریباً 200 طلبہ کی تعلیم کے تعلق سے سوالات ابھر رہے ہیں۔ اسلامک انٹرنیشنل اسکول میں نرسری تا دسویں جماعت تعلیم کا انتظام ہے۔ اب یہ اسکول ابوعاصم اعظمی کی نیاز مائناریٹی ایجوکیشن اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کے تحت چلایا جائے گا اور اسکول کا نام تبدیل کرکے بوسینا انٹرنیشنل اسکول رکھا گیا ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے اس کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچوں کے مستقبل کے بارے میں کافی تکلیف ہورہی تھی۔ لہذا انہوں نے اسکول کا انتظامیہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT