Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کی تصویر نکال دینے کی مذمت

ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کی تصویر نکال دینے کی مذمت

حیدرآباد /28 جولائی (سیاست نیوز) آندھرا پردیش اسمبلی کے احاطہ سے ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی کی قدم آور تصویر نکال دی گئی، جس کی وائی ایس آر کانگریس نے سخت مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ اسمبلی کی راہداری میں سابق اسپیکرس کی تصاویر کے ساتھ ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی بھی تصویر لگائی گئی تھی، تاہم ریاست کی تقسیم کے بعد راہداری کا یہ حصہ آندھرا پردیش کے حصہ میں چلا گیا۔ اس دوران یہاں جب بھی تلگودیشم ارکان اسمبلی کے اجلاس منعقد ہوئے تو ڈاکٹر ریڈی کی تصویر کو کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا، لیکن اب آندھرا پردیش اسمبلی کے انچارج سکریٹری کے ستیہ نارائنا نے اسمبلی اسٹاف کے ذریعہ اس تصویر کو یہاں سے ہٹا دیا۔ جب اس سلسلے میں ان سے بات چیت کی گئی تو انھوں نے کہا کہ اسپیکر اسمبلی کوڈیلا شیوپرساد کی ہدایت پر وہ راہداری سے راج شیکھر ریڈی کی تصویر ہٹا رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس راہداری میں صرف سابق اسپیکرس کی تصاویر ہیں، کسی بھی چیف منسٹر کی تصویر نہیں ہے، جب کہ ڈاکٹر ریڈی چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز تھے، جس کی وجہ سے ان کی تصویر ہٹائی جا رہی ہے۔ دریں اثناء وائی ایس آر کانگریس نے اسپیکر اسمبلی کے فیصلہ اور انچارج سکریٹری اسمبلی کی کارروائی پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اس کے خلاف احتجاج کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT