Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر رامینینی فاؤنڈیشن کے سالانہ ایوارڈس کااعلان

ڈاکٹر رامینینی فاؤنڈیشن کے سالانہ ایوارڈس کااعلان

حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) ڈاکٹر رامینینی فاؤنڈیشن کی 17 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں آج اس سال کے سالانہ ایوارڈس کا اعلان ڈاکٹر رامینینی فاؤنڈیشن امریکہ کے چیرمین ڈی رامینینی کی جانب سے کیا گیا، جس میں وسشٹا پرسکار کیلئے وزیردفاع کے سائنسی مشیر ڈاکٹر جی ستیش ریڈی اور وسیش پرسکار کیلئے مشہور آرٹسٹ ڈاکٹر آر واسی شاردا اور غدر کے علاوہ کارڈیوتھراسک سرجن ڈاکٹر گوپی چند کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ یہ ایوارڈس، جو رقمی انعام اور توصیفی سند پر مشتمل ہیں، 12 اکٹوبر کو امیج گارڈن، مادھاپور، حیدرآباد میں مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو پیش کریں گے جو اس ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس تقریب میں تلنگانہ کے وزیرآبپاشی ہریش راؤ، ڈاکٹر ایم مالاکنڈئیا ڈائرکٹر جنرل اے سی بی حکومت آندھراپردیش اور دوسرے معززین شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT