Wednesday , December 12 2018

ڈاکٹر رانجی کو ٹکٹ کے نام پر رینوکا چودھری کا جھانسہ

صدر کل ہند کانگریس سونیا گاندھی تک شکایت پہنچانے اتم کمار کا تیقن

صدر کل ہند کانگریس سونیا گاندھی تک شکایت پہنچانے اتم کمار کا تیقن
حیدرآباد /13 فروری (سیاست نیوز) معاون صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے ٹکٹ کا جھانسہ دے کر 1.10 کروڑ روپئے وصول کرنے والی رینوکا چودھری کے خلاف صدر کانگریس سونیا گاندھی تک شکایت پہنچانے کا تیقن دیا۔ واضح رہے کہ مسز چندر کلا نے اتم کمار ریڈی سے ملاقات کرکے شکایت کی کہ 2014ء کے عام انتخابات میں کانگریس رکن راجیہ سبھا رینوکا چودھری نے ان کے شوہر ڈاکٹر رانجی کو حلقہ اسمبلی ویرا (ضلع کھمم) سے کانگریس کا ٹکٹ دلانے کا وعدہ کرتے ہوئے مذکورہ رقم حاصل کی تھی، لیکن انھوں نے ٹکٹ نہیں دلایا اور نہ ہی رقم واپس کی، جس کے صدمہ سے ان کے شوہر کا انتقال ہو گیا۔ انھوں نے بتایا کہ وہ کئی مرتبہ مسز چودھری سے رقم واپسی کا مطالبہ کرچکی ہیں اور اس سلسلے میں ضلع کھمم کانگریس کے دفتر پر احتجاج بھی کرچکی ہیں اور اب وہ ان (اتم کمار ریڈی) سے رجوع ہوئی ہیں۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ وہ اس مسئلہ کو صدر کانگریس سونیا گاندھی تک پہنچائیں گے اور ان سے رینوکا چودھری کی شکایت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT