Sunday , December 17 2017
Home / انتقال نام / ڈاکٹر سید وقار احمد حسینی کا امریکہ میں انتقال

ڈاکٹر سید وقار احمد حسینی کا امریکہ میں انتقال

حیدرآباد 17 ستمبر (راست) حیدرآباد کی نامور و ممتاز شخصیت ڈاکٹر سید وقار احمد حسینی وزیٹنگ پروفیسر اسلامک انجینئرنگ اسٹانفورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا امریکہ ولد مولوی سید علی محمد حسینی ایڈوکیٹ مرحوم کا بعمر 80 سال مختصر علالت کے بعد آج کیلیفورنیا میں انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر سید وقار احمد حسینی مختلف یونیورسٹیوں بشمول کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سعودی عرب اور ملیشیاء یونیورسٹی کے وزیٹنگ پروفیسر تھے۔ انھوں نے اسلامک انجینئرنگ میں کئی ایک مقالے پیش کئے۔ ڈاکٹر وقار احمد حسینی نے عثمانیہ یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی تکمیل کے بعد اپنے قیام حیدرآباد کے موقع پر مجلس تعمیر ملت سے بھی سرگرم طور پر وابستہ رہے۔ مرحوم وقار احمد حسینی، جناب سید قطب الدین احمد حسینی لئیق منیجنگ ڈائرکٹر بیکان ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکٹنگ حیدرآباد کے برادر کلاں اور صحافی جناب ایم اے جبار صدیقی کے برادر نسبتی تھے۔ تدفین 18 ستمبر بروز پیر کیلیفورنیا امریکہ میں ہی عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9848047034 یا 8790494116 پر ربط کریں۔

 

امریکہ میں انتقال
حیدرآباد 17 ستمبر (راست) جناب محمد قیصر الحسن نے جدہ سے اطلاع دی ہے کہ ان کی ہمشیرہ محترمہ میمونہ بیگم زوجہ محمد صلاح الدین اعظم مرحوم بنت حاجی محمد ظہیرالحسن مرحوم سوداگر و لینڈ لارڈ جالنہ مہاراشٹرا کا طویل علالت کے بعد ڈیٹرائیٹ (مشی گن) امریکہ میں 14 ستمبر 2017 ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 15 ستمبر بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین وہیں پر عمل میں آئی۔ مرحومہ، محمد اعظم الدین ایڈوکیٹ مرحوم سابقہ ایم ایل سی آندھراپردیش کی بہو تھیں۔ ان کے دو لڑکے امریکہ میں مقیم ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات +17345787211 ، 9700840597 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT