Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر شیخ محمد بن یحیٰ نینووی حسینی کے حیدرآباد میں خطابات

ڈاکٹر شیخ محمد بن یحیٰ نینووی حسینی کے حیدرآباد میں خطابات

حیدرآباد /3 ڈسمبر (پریس نوٹ ) ڈاکٹر شیخ محمد بن یحییٰ نینووی حفظ اللہ بین الاقوامی شہرت کے حامل اصلامی اسکالر اور دانشور کا شمار عالم اسلام کے بڑے خطباء اور داعیوں میں ہوتا ہے ۔ آپ دنیا بھر میں اسلامی موضوعات پر سمیناروں اور کانفرنسوں میں شرکت اور آپ کے خطبات علمی نوعیت کے ہوتے ہیں اور اہل علم کی جانب سے ان کی خوب پذیرائی ہوتی ہے ۔ شیخ نینووی اپنی تقریروں اور تحریروں کے ذریعہ بندگان خدا کو خدا سے قریب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ شیخ نینووی گذشتہ سال ہندوستان تشریف لائے تھے ۔ حیدرآباد سمیت متعدد شہروں میں آپ پنے خطاب کیا تھا ۔ خلیق احمد نظامی سنٹر فار قرانک اسٹڈیز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی دعوت پر آپ ایک بار پھر ہندوستان تشریف لائے ہیں ۔ 5 تا 8 ڈسمبر 2015 تک انکار قیام حیدرآباد میں رہے گا ۔ حیدرآباد میں شیخ نینووی کئی جلسوں کو خطاب کریں گے اور درس حدیث بھی دیں گے ۔ شیخ نینووی کا تعلق شام کے ایک علمی گھرانے سے ہے ۔ ان کی پیدائش شام کے مشہور شہر حلب میں 1386ھ میں ہوئی ۔ اسی شہر میں ان کی ابتدائی نشونما ہوئی ۔ تعلیم کا آغاز والد گرامی شیخ یحییٰ رحمتہ اللہ علیہ کے ذریعہ ہوا ۔ ان کی نگرانی میں آپ نے قرآن کریم حفظ کیا اور مقتدر شخصیات سے کیا ۔ علوم حدیث میں جامع ازہر کے کلیتہ اصول الدین سے اختصاص کی ڈگری حاصل کی ۔ علاوہ ازیں شیخ نینووی نے امریکن یونیورسٹیوں سے بھی اعلی علمی اسناد حاصل کیں ۔ اللینوئس یونیورسٹی یو ایس اے سے مائیکرو بایولوجی میں بی اے اور ڈاکٹر آف میڈیسن کی تعلیم حاصل کی ۔ اسلام کی حقیقی تعلیمات کی نشر و اشاعت شیخ نینووی کا مشن ہے ۔ اسلام کے رحمت ، رواداری درگزری اور بقائے باہم کے پیغام کو دنیا بھی میں عام کرنا ان کا مقصد حیات ہے جسے وہ ’’ اصل کی طرف واپسی‘‘  کا نام دیتے ہیں ۔ وہ مدینہ انسٹی ٹیوٹ اٹلائٹاجارجیا کے بانی نگراں اور روح رواں ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9032328218 پر ربط پیدا کریں ۔

TOPPOPULARRECENT