Friday , January 19 2018
Home / جرائم و حادثات / ڈاکٹر ظاہر کرنے والی نرس گرفتار، ماروتی نگر کے کلینک پر پولیس کا دھاوا ، مختلف اشیاء ضبط

ڈاکٹر ظاہر کرنے والی نرس گرفتار، ماروتی نگر کے کلینک پر پولیس کا دھاوا ، مختلف اشیاء ضبط

حیدرآباد۔12 مارچ (سیاست نیوز) خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے والی ایک نرس کو کمشنر ٹاسک فورس سائوتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر ٹاسک فورس مسٹر سوریہ پرکاش رائو نے بتایا کہ 42 سالہ ای ورالکشمی جو پیشہ سے نرس ہے ، خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے کنچن باغ کے علاقہ ماروتی نگر میں ایک کلینک قائم کیا اور یہاں پر وہ عوام کا ع

حیدرآباد۔12 مارچ (سیاست نیوز) خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے والی ایک نرس کو کمشنر ٹاسک فورس سائوتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر ٹاسک فورس مسٹر سوریہ پرکاش رائو نے بتایا کہ 42 سالہ ای ورالکشمی جو پیشہ سے نرس ہے ، خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے کنچن باغ کے علاقہ ماروتی نگر میں ایک کلینک قائم کیا اور یہاں پر وہ عوام کا علاج کررہی تھی۔ ڈگری بغیر کلینک چلانے والی خود ساختہ ڈاکٹر کو ٹاسک فورس نے اس کے کلینک پر دھاوا کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ اس دھاوے میں ٹاسک فورس نے کلینک کے لیٹر ہیڈ اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے گرفتار شدہ نرس کو کنچن باغ پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT