Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر عبدالقیوم کی کتاب نظم و نسق عامہ کے نئے ایڈیشن کی اشاعت

ڈاکٹر عبدالقیوم کی کتاب نظم و نسق عامہ کے نئے ایڈیشن کی اشاعت

حیدرآباد ۔ یکم مارچ ۔ (پریس نوٹ) ڈاکٹر عبدالقیوم اسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ سیاسیات و نظم و نسق عامہ کی 2006 ء میں شائع کتاب نظم و نسق عامہ کا نیا توسیعی ایڈیشن بہت جلد منظر عام پر آرہا ہے۔ نئے ایڈیشن میں ایک نئے باب پرسونل ایڈمنسٹریشن کے اضافہ کے علاوہ دیگر ابواب میں بھی ضروری اضافے کئے گئے ہیں تاکہ نظم و نسق کی بنیادی کتاب کے طور پر گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے طلبہ کی بنیادی ضرورت پوری ہوسکے۔ چنانچہ نئے تصورات و نظریات کو شامل کرتے ہوئے مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لئے اہم اضافے کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقیوم کی یہ چوتھی کتاب ہے جس کا دوسرا ایڈیشن شائع ہورہا ہے۔ چند ماہ سے یہ کتاب دستیاب نہیں تھی جس کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ تقریباً 270 صفحات کی یہ کتاب بہت جلد طلبہ و اساتذہ کے لئے نئے ISBN کے ساتھ دستیاب ہوگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT