Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈاکٹر عبدالکلام کو تنڈولکر کا خراج

ڈاکٹر عبدالکلام کو تنڈولکر کا خراج

نئی دہلی۔ 28 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مثالی کرکٹر سچن تنڈولکر اُن متعدد شخصیتوں میں شامل ہیں جنھوں نے سابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کو آج یہاں اُن کی قیامگاہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔ 83 سالہ ڈاکٹر کلام کا کل شیلانگ میں انتقال ہوا جہاں وہ آئی آئی ایم اسٹوڈنٹس کو لکچر دینے گئے تھے ۔ تنڈولکر نے ٹوئٹر پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم ایک عظیم شخصیت سے محرومی کا سوگ منارہی ہے ۔ سابق صدر جمہوریہ ہند ، مشہور سائنسداں اور تمام کیلئے حوصلہ مند انسان عبدالکلام سے ہم تمام محروم ہوچکے ہیں۔ چینائی سے اطلاع کے بموجب ہندوستانی بیٹسمین چتیشور پجارا نے بھی ڈاکٹر کلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اُن کے ویژن 2020 مشنس سے بیحد متاثر ہوئے ہیں اور انھوں نے سابق صدر کی تحریر کردہ کئی کتب کا مطالعہ کیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ وہ اُن کے علم کی وسعت کو سلام کرتے ہیں جس کا انھوں نے سارے ملک کے ساتھ تبادلہ کیاہے ۔ وہ پورے ملک کیلئے حرکیاتی اور حوصلہ بخش شخصیت رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT