Saturday , February 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر فصیح الدین علی خاں کی کتاب کی آج رسم اجراء

ڈاکٹر فصیح الدین علی خاں کی کتاب کی آج رسم اجراء

حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( راست ) : انڈو برٹش مسلم ایجوکیشنل فاونڈیشن یو کے ، کے فاونڈر چیرمین ڈاکٹر فصیح الدین علی خاں کی ایک تازہ کتاب بعنوان ’ عقیدہ آخرت اور جنت کی نعمتیں ‘ کی رسم اجراء 9 نومبر کو 4 بجے دن محبوب حسین جگر ہال دفتر سیاست میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں انجام پائے گی ۔۔

علامہ اقبال کی یوم ولادت پر
آج محفل اقبال
حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( راست ) : اقبال اکیڈیمی کے پریس نوٹ کے بموجب جمعرات 9 نومبر کو 6 بجے شام محفل اقبال ، اقبال اکیڈیمی لکچر ہال موقوعہ تیسری منزل گلشن خلیل تالاب مانصاحبہ منعقد ہوگی ۔ اس محفل کی صدارت جناب محمد ظہیر الدین صدر اقبال اکیڈیمی کریں گے ۔ مقررین جناب محمد لقاء الحق ، پروفیسر عقیل ہاشمی اور جناب محمد ضیا الدین نیر ، نائب صدر اقبال اکیڈیمی اور تہور علی خاں بعنوان ’ یہ نغمہ فصل گل و لالہ کا نہیں پابند ‘ اظہار خیال کریں گے ۔ ڈاکٹر جاوید اقبال کلام اقبال پیش کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT