Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر قائم خاں کی مہاراشٹرا کے انتخابی دورہ سے واپسی

ڈاکٹر قائم خاں کی مہاراشٹرا کے انتخابی دورہ سے واپسی

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : صدر مجلس بچاؤ تحریک ڈاکٹر قائم خاں نے مجلس بچاؤ تحریک کی جانب سے ریاست مہاراشٹرا میں تحریک کے امیدواروں کی تائید و حمایت میں انتخابی مہم چلائی ۔ ایک ہفتہ طویل انتخابی مہم کے اختتام پر کل رات حیدرآباد پہونچے ۔ ڈاکٹر قائم خاں نے مہاراشٹرا کے مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں ، گروپ میٹنگس اور ریالیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرست جماعتیں قومی سطح پر مسلم رائے دہندوں کے ووٹ تقسیم کرنے کے لیے نت نئے ہتھکنڈے اور سازشوں کے ذریعہ نام نہاد مسلم قیادت فرقہ پرست مسلم دشمن سیاسی جماعتوں آر ایس ایس ، شیوسینا اور بی جے پی کے ساتھ سازباز کرتے ہوئے ووٹوں کا کاروبار کررہے ہیں ۔ ڈاکٹر قائم خاں نے کہا کہ مجلس بچاؤ تحریک مہاراشٹرا کے مسلمانوں میں سیاسی شعور کو بیدار کرنے مسلمانوں کے استحصال کو روکنے کی غرض سے انتخابی میدان میں اپنا امیدوار پیش کیا ہے ۔ ڈاکٹر قائم خاں نے کہا کہ مہاراشٹرا کے معصوم مسلمانوں سے کہا کہ وہ منافقوں کی سازشوں اور ان کے مفادات سے چوکنا رہیں ۔ مجلس بچاؤ تحریک نے ان کا مختلف مقامات پر پردہ فاش کیا ہے جس کے بعد جگہ جگہ مفاد پرست قائدین کو عوام کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ۔ ڈاکٹر قائم خاں نے کہا کہ جذباتی تقاریر کے ذریعہ مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے اور پھر سیاسی سودے بازی سے مہاراشٹرا کے مسلمان واقف ہوچکے ہیں ۔ اورنگ آباد ایسٹ کے جناب عیسی یسین کے پر ہجوم انتخابی جلسے کو جو روشن گیٹ اورنگ آباد میں منعقد کیا گیا مخاطب کرتے ہوئے مجلس بچاؤ تحریک کے امیدوار کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کی ۔ سنٹرل اورنگ آباد کے تائیدی امیدوار جناب افسر خان کے بھی انتخابی جلسوں اور گروپ میٹنگس کو مخاطب کیا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT