Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر لکشمن کی گورنر سے ملاقات عثمانیہ یونیورسٹی تقاریب پر تبادلہ خیال

ڈاکٹر لکشمن کی گورنر سے ملاقات عثمانیہ یونیورسٹی تقاریب پر تبادلہ خیال

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی یونٹ صدر ڈاکٹر لکشمن نے آج راج بھون میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کر کے عثمانیہ یونیورسٹی کی صدی تقاریب کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا ۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی کی صدی تقاریب کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا اور گورنر سے درخواست کی کہ عثمانیہ یونیورسٹی بلڈنگ کی تزئین نو کی جائے جو خراب حالت میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبائے قدیم کی جانب سے ان تقاریب کے سلسلہ میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر لکشمن نے ریاستی حکومت سے عثمانیہ یونیورسٹی میں عرصہ دراز سے مخلوعہ عہدوں کو پر کرنے کی خواہش کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT