Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈاکٹر محمد حسین کو پی آر ٹی یو کی جانب سے تہنیت

ڈاکٹر محمد حسین کو پی آر ٹی یو کی جانب سے تہنیت

ادونی۔ 23 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسعودیہ عربی ہائی اسکول کے اسکول اسسٹنٹ جناب ڈاکٹر تیلی محمد حسین کاظم کو اس ماہ 21فروری کو پی آر ٹی یو شاخ کرنول یونین کی جانب سے شال پوشی و گلپوشی کی گئی۔ واضح ہوکہ ان کو حال ہی میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ،ضلعی سطح پر اور آندھرا پردیش اردو اکیڈمی کی جانب سے حاصل ہے۔ جس کے سبب پی آر ٹی یو کے ریاستی صدر کملاکر رائو ،اور پی آر ٹی یو تنظیم کے ایم ایل سی بچلا پلیا اور جی سرینواس نائیڈو کے ہاتھوں سے شال پوشی ، گلپوشی کے علاوہ توصیف نامہ پیش کیا گیا ۔ اس ضمن میں مسعودیہ عربی ہائی اسکول کے اساتذہ ، اور معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی وغیر ہ نے ڈاکٹر محمد حسین صاحب کو مبارکباد پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT