Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر محمد ناظم علی کی ساتویں کتاب کی رسم اجرائی

ڈاکٹر محمد ناظم علی کی ساتویں کتاب کی رسم اجرائی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( راست ) : ڈاکٹر محمد ناظم علی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ ضلع نظام آباد و سنیٹ ممبر تلنگانہ یونیورسٹی کی کتاب ’ تنقیدی فکر ‘ کی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے رسم اجراء انجام دی ۔ اس موقع پر جناب زاہد علی خاں نے کہا کہ ناظم علی کے مضامین فکر انگیز اور بصیرت افروز ہوتے ہیں ان کی تحریروں کا مقصد سماجی اصلاح اور سماجی تعمیر ہے میں ان کو اس ساتویں کتاب پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ دیگر شرکاء محفل نے بھی تاثرات پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ناظم علی کے والد جناب محمد خواجہ علی ریٹائرڈ ملازم نظام شوگر فیکٹری شکر نگر ، جناب ایم اے قدیر نائب صدر ایم ڈی ایف و میکا ، سید بشیر الدین قادری جنرل سکریٹری میکا ، ڈاکٹر شیخ سیادت علی انسپکٹنگ اتھاریٹی مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیشن دہلی ، محمد ذاکر علی اسٹیٹ پروڈیوسر ای ٹی وی موجود تھے ۔ اس پروگرام کا ای ٹی وی نے کوریج کیا ۔ ڈاکٹر سیادت علی نے تاثرات پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد ناظم علی کی ادبی و تعلیمی خدمات کا تعارف جائزہ پیش کیا ۔ ڈاکٹر ناظم علی نے روزنامہ سیاست ، جناب زاہد علی خاں اور ای ٹی وی کا شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT