Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میڈیکل کیمپ میں 30 اپریل تک توسیع

ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میڈیکل کیمپ میں 30 اپریل تک توسیع

18 تا 23 اپریل خصوصی سرجریز، ڈاکٹر محمد صارب رسول خان
حیدرآباد۔ 16؍اپریل۔ (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد صارب رسول خان مینجنگ ڈائرکٹر شاداں ہاسپٹل حمایت ساگر روڈ و ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر نے بتایا کہ ڈاکٹر محمدوزارت رسول خاں فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپس جوشاداں ہاسپٹل پیراں چیرو، حمایت ساگر روڈ اور ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر میں جاری ہیں عوام کی درخواست پر 30؍اپریل تک توسیع کی گئی ہے۔ ان کیمپوں میں مختلف امراض کی تشخیص و علاج اورکئی ایک پیچیدہ کیسوں پر خصوصی توجہ دی جاکر سرجریز کئے جارہے ہیں۔ ان کیمپس میں 18تا 23؍اپریل گھٹنوں اور کولہے کی ہڈی کی تبدیلی کے علاوہ سیزیرین،ہسٹریکٹومی، ڈی اینڈ سی، ری کنالیزائشن، میومیکٹوموس، کولی سسٹکٹومی، ایپنڈیکس، لیپرا اسکوپک  آپریشن، ہرنیا، ہائیڈروسیل، لپاروٹومیز، ٹونسل اینڈ ایڈی نائڈس، ٹمپانو پلاسٹی، ماسٹائیڈیکٹومی، کیٹریکٹ سرجری اور اس کے علاوہ تمام ایمرجنسی آپریشنس کے انتظامات کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ریاست تلنگانہ بلکہ پڑوسی ریاستوں سے بھی عوام استفادہ کے غرض سے آرہے ہیں۔ ماہر اور تجربہ کار فزیشن و سرجنس ڈاکٹرس کی ٹیمیں علاج و معالجہ اور سرجریز انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً ہر ایک شعبہ میں سرجریز کی جارہی ہیں جن میں قلب، دماغ، آنکھ، ای این ٹی قابل ذکر ہیں۔ ناک کے آپریشن، حلق کے غدود کے آپریشن اور کان کے آپریشنس کئے جارہے ہیں۔ پلاسٹک سرجری کے علاوہ یورولوجی میں مردانہ غدود کے آپریشن اور تھائیراڈ، کینسر، پیٹ کے آپریشنس کئے جارہے ہیں۔ مریضوں کے اصرار پر ماہر و تجربہ کار ممتاز ڈاکٹرس کی ٹیم خصوصی ملٹی اسپشالیٹی اینڈ سوپر اسپشالیٹی علاج و معالجہ انجام دی اور یہ تمام سوپر اسپشالیٹی سرویسس مفت انجام دیئے گئے۔ڈاکٹر محمدصارب رسول خاں کے مطابق شاداں ہاسپٹل اورڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل میں جاری کیمپس سے لاکھوں مریض  استفادہ کرتے ہوئے صحت یاب ہوچکے ہیں اور ان مریضوں کے علاج کو دیکھتے ہوئے شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، رنگاریڈی کے علاوہ تلنگانہ اسٹیٹ ، آندھراپردیش، کرناٹک، مہاراشٹرا کے مختلف اضلاع سے علاج و سرجریز کے لئے رجوع ہورہے ہیں۔شہر حیدرآباد و سکندرآباد سے مریضوں کی آمد و رفت کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ کیمپ کے اوقات صبح 9 تا ایک بجے دن اور دوپہر 2تا شام 5بجے ہیں۔ کیمپ میں فری رجسٹریشن سے لے کر تشخص، علاج و معالجہ ، ادویات کی فراہمی اور کھانے پینے کے انتظام کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ جبکہ معمولی نوعیت کے علاج سے لیکر چھوٹے اور بڑے تقریباً تمام سرجریز بھی مفت کئے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان نے شاداں ہاسپٹل میں جاری کیمپ سے متعلق بتایا کہ گذشتہ 202روز سے یہ کیمپ جاری ہے جس سے استفادہ کرنے والے مریضوں کی تفصیلات اس طرح ہے، تاحال247110آئوٹ پیشنٹس اور112585 اِن پیشنٹس کی حیثیت سے مریضوں کا علاج کیا گیا۔ کیمپ کے دوران بڑی اورمعمولی نوعیت کے10154 سرجریز کئے گئے۔ لیباریٹری ٹسٹ اور امیجنگ 431462 کئے گئے۔ اسی طرح ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر کیمپ کا آغاز ہوکر 138روز ہوچکے ہیں جس سے استفادہ کرنے والے مریضوں کی تفصیلات اس طرح ہیں تاحال 1654433آئوٹ پیشنٹس اور64852 اِن پیشنٹس کی حیثیت سے مریضوں کا علاج کیا گیا۔اس فری کیمپ کے دوران بڑی اورمعمولی نوعیت کے9488 سرجریز کئے ہیں۔مختلف لیباریٹری ٹسٹ اور امیجنگ216725کئے گئے۔ کیمپ کی سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری اینڈ کرسپانڈنٹ شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی و ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی اورجناب سید اعزاز الرحمن وائس چیرمین شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی وڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی کررہے ہیں۔ مریضوں کی سہولت کی خاطر ٹرانسٹپورٹ کا انتظام دونوں کیمپوں کے لئے کیا گیا ہے اور 24گھنٹے آن لائن ہیلپ سرویس مہیا کی گئی ہیں۔   24گھنٹے ہیلپ لائن سرویس کیلئے فون نمبرات 9985230806 / 9885751975 –  9000988544 – 9985278688 – 9849605553 – 9700189897ہے اور ٹول فری نمبر 18004199897ہے۔ ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر فری میڈیکل کیمپ ہیلپ لائن سیل نمبرس9391135243, 9849019535, 9966112448, 9502642112, 9849658786, 9866606046, 9550700675, 9676311747, 8686285796  پر 24 گھنٹے ربط پیدا کرسکتے ہیں اور ٹول فری نمبر18004199899ہے۔

TOPPOPULARRECENT