Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ میں توسیع

ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ میں توسیع

سینکڑوں مریض صحتیاب ،ڈاکٹر محمد صارب رسول خان منیجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج و ہاسپٹل کا فیصلہ

سینکڑوں مریض صحتیاب ،ڈاکٹر محمد صارب رسول خان منیجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج و ہاسپٹل کا فیصلہ
حیدرآباد۔25؍ اپریل۔ ( پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ سے مریضوں کے اصرار کو دیکھتے ہوئے اس میں مزید توسیع دی گئی اور یہ کیمپ اب 22؍ مئی تک جاری رہے گا۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان مینجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹرحمایت ساگر روڈ نے اپنے بیان میں بتایا کہ الحمد للہ فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ سے استفادہ کرنے والے آئوٹ پیشنٹس کی حیثیت 53,680مریضوں نے تشخیص کروائی اور انکا علاج کیا گیاجبکہ اِن پیشنٹس کی حیثیت سے 15,250مریضوں کا مفت علاج و معالجہ کیا گیا ۔ جملہ 58,884مختلف امراض کے سلسلہ میں ٹسٹس کئے گئے جن میں بائیوکیمسٹری، ہیمیٹولوجی، مائکروبائیلوجی، سیرولوجی اور پیتھالوجی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جملہ 8690ایکسرے لئے گئے جن میں سی ٹی اسکان454، ایم آر آئی92، الٹراسائونڈ1545، مامموگرافی 44ہے۔ 184مریضوں کا ڈائیلاسزاور3212مریضوں کا ای سی جی کیا گیا۔ ڈاکٹر صارب نے بتایا کہ جملہ 864سرجریز کئے گئے جن میں جنرل سرجری، آرتھوپیڈکس، ای این ٹی اور آپتھالمولوجی ہے۔ 278خواتین کی نارمل ڈیلیوری اور 113خواتین کی سیزرین کے ذریعہ ڈیلیوری عمل میں آئی۔ موتیا بند کے 97سرجریز کئے گئے۔ ڈاکٹر صارب رسول خان نے کہاکہ والد محترم ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مرحوم اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر ہوتا دیکھنا چاہتے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی میں مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی صحتمند زندگی پرتوجہ دیتے ہوئے شاداں ہاسپٹل کا قیام حمایت ساگر روڈ حیدرآباد میں عمل میں لایا تھاجہاںسے آج ہزاروں مریض صحتیاب و تندرست ہوکر خوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کا آغاز یکم؍ اپریل سے 25؍ اپریل تک کیلئے شاداں ہاسپٹل میںکیا گیا تھا اس اثناء میں مریضوں کے استفادہ اور اصرار کے سلسلہ کو دیکھتے ہوئے مزید توسیع 22؍ مئی تک کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ کے اوقات صبح 9بجے تا دوپہر1.00بجے اور دوپہر 2.00بجے تا شام 5بجے تک مقرر ہیں۔ مفت تشخیص کے ساتھ مفت علاج ، مفت ادویات، سرجریز، طعام اور ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اس کیمپ سے استفادہ کرنے والے خاندان کیلئے ایک سال تک لئے فری ہیلت کارڈ دیا جارہا ہے ۔ جبکہ 24گھنٹے کی ہیلپ لائن سرویس ہے۔

TOPPOPULARRECENT