Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مفت میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ

ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مفت میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ

مفت تشخیص و علاج ، سرجریز اور ادویات ،تجربہ کار ڈاکٹروں کی خدمات سے استفادہ

مفت تشخیص و علاج ، سرجریز اور ادویات ،تجربہ کار ڈاکٹروں کی خدمات سے استفادہ
حیدرآباد۔7؍فروری ۔ (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مفت میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کا 28؍ جنوری سے ڈاکٹر وی آر کے ویمنس ہاسپٹل میں محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی، جناب سید اعزاز الرحمن وائس چیرمین ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی اور ڈاکٹر محمد صارب رسول خان مینجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کی زیر نگرانی جاری ہے۔ ہرروزہزار سے زائد مریض مختلف امراض کے سلسلہ میں تشخیص ، علاج اور سرجریز کیلئے رجوع ہورہے ہیں۔ کم از کم 300تا 400مریضوں کوعلاج و معالجہ کے لئے دواخانہ میں اِن پیشنٹس کی حیثیت سے شریک کیا جارہا ہے۔ تشخیص و علاج کے علاوہ بعض مریضوں کی سرجریز بھی کی جارہی ہے اور مفت ادویات فراہم کئے جارہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کی آمد و رفت کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان اور انتظامیہ کے دیگر ذمہ دار اِن پیشنس اور آئوٹ پیشنٹس مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج کے سلسلہ میں وقتاً فوقتاً آگاہی حاصل کی جارہی ہے۔اس کیمپ میں ماہر اور تجربہ کار سوپر اسپشلٹس ڈاکٹرس، پروفیسرس، پیرامیڈیکل اور نرسنگ اسٹاف کی خدمات حاصل ہیں ۔ کیمپ میں جنرل میڈیسن کے جنرل سرجریز، آرتھوپیڈکس، آبسٹیٹریکس اینڈ گائنکالوجی، پیڈیاٹرکس، ای این ڈی ، آپتھالمولوجی، سیکھیاٹری، اینشتھشیا، پالمونولوجی، کارڈیالوجی، پلاسٹک سرجری، آنکولوجی ، نیپرورولوجی، یورولوجی سرجریز شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ فری اسکان، فری ڈائلاسس اور فری ایم آر آئی سے بھی مریض استفادہ کررہے ہیں۔روزآنہ اوسط 1200تا 1500مختلف معائنے ہر دس مریضوں کا ڈائیلاسس کیا جارہا ہے۔اورتقریباً300ایکسرے بھی مفت نکالے جارہے ہیں۔مریضوں کو دونوں شہروں کے مختلف مقامات سے گھر سے صبح دواخانہ لایا جارہا اور پھر علاج کے بعد مریضوں کی دوپہر واپسی عمل میں لائی جارہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مفت خدمات سے غریب اور متوسط طبقہ استفادہ کررہے ہیں۔ جنرل سرجری جو کہ مائنر ہو یا میجر مفت کی جارہی ہے اور پوسٹ آپریٹیو وارڈس میں رکھ کر بعد آپریشن مکمل طبی نگہداشت کی جارہی ہے اور مکمل صحت یابی کے بعد دواخانہ سے ایمبولنس کے ذریعہ مریض کو انکے گھر پہنچایا جارہا ہے۔ اس کیمپ کے اوقات صبح 9تا 2 بجے دن تک اور سہ پہر 3تا 5 بجے تک مقرر ہے۔ جبکہ مریضوں کو صبح 8بجے ٹرانسپورٹ کے ذریعہ دواخانہ لایا جارہا ہے اور علاج کی تکمیل کے بعد 2بجے دواخانہ سے گھر روانہ کیا جارہا ہے۔ فری میڈیکل کیمپ میں 24گھنٹے ہیلپ لائن کی سہولت ہے۔ جو مریضوں اور اٹنڈنٹ کیلئے سہولت بخش ثابت ہورہی ہے۔ مریضوں کی سہولت کے لئے موبائل نمبرس مہیا کئے گئے ہیں ان موبائیل نمبر پر ربط پیدا کرنے کی صورت میں مریض کو ایک گھنٹے کے اندر آمد و رفت کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اس کے لئے دو ایمبولنس رکھے گئے ہیں۔ جو مریض ان خدمات سے استفادہ کررہے ہیں ان کے علاج و معالجہ کو دیکھتے ہوئے دوردراز کے علاقوں سے بھی اپنے علاج و معالجہ اور تشخیص کے لیے عوام رجوع ہورہے ہیں۔ 24گھنٹے ہیلپ لائن نمبرس پر 9391135243 / 9849019535 / 9966112448 / 7702997381 / 9849658786 / 9866606046پر ربط کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT