Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر معین انصاری کے تاثرات

ڈاکٹر معین انصاری کے تاثرات

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( راست ) : ڈاکٹر معین انصاری ( امریکہ ) نے اپنے تاثراتی بیان میں محترم عزت مآب زاہد علی خاں صاحب مدیر اعلی کو گرانقدر ’ مرر ‘ ایوارڈ ملنے پر اظہار خوشنودی کیا ہے ۔ اردو روزنامہ سیاست کے فروغ ، ترقی اور استحکام میں نیز ملت کے بے شمار مسائل کے حل کے لیے ان کی دانشورانہ بصیرت قابل ستائش ہے ۔ جناب زاہد علی خاں صاحب نے مسلمانان ہند کی جس خلوص سے خدمات انجام دی ہیں وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔ خدا سے دعا گو ہوں کہ اُن کو خوش و خرم اور شاد و آباد رکھے نیز ان کی روشن خدمات کو مزید ترقی ، تحریک ، طاقت توانائی اور تمکنت عطا فرمائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT